بنگلور: میشو نے 251 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، کمپنی نے خود جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ کمپنی نے کہا کہ چھنٹی کے دوسرے دور میں 251 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے شروع میں میشو نے تقریباً 150 ملازمین کو نوکری سے نکلا تھا، کمپنی کی جانب سے یہ چھنٹی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کمپنی فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
میشو کے ایک ترجمان نے کہاکہ "ہم نے 251 ملازمین کو فارغ کرنے کا ایک مشکل فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی کل 15 فیصد افرادی قوت کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم مستقل منافع کے حصول کے لیے کم افرادی قوت کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ برطرف ملازمین کے لیے ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ انھیں علیحدہ پیکج فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ برطرف ملازمین کے فیملی انشورنس کوریج کو 31 مارچ 2024 تک بڑھا دے گی۔