اردو

urdu

ETV Bharat / business

Arunachal Pradesh اروناچل میں ڈرون پرمبنی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کا آغاز - طبی سامان پہنچانے میں مدد کرے گی

اروناچل پردیش میں قبائلی اور دیہی لوگوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے پائلٹ پرجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ Drone-based healthcare network launched in Arunachal Pradesh

Drone-based healthcare network launched in Arunachal Pradesh
اروناچل میں ڈرون پرمبنی ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کا آغاز

By

Published : Aug 16, 2022, 11:58 AM IST

نئی دہلی: بنگلورو کے ایک اسٹارٹ اپ نے پیر کے روز اروناچل پردیش میں قبائلی اور دیہی برادریوں کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈرون کے استعمال کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا۔ یہ منصوبہ اسٹارٹ اپ ریڈونگ لیبز کی جانب سے اروناچل پردیش کے مشرقی کامینگ ضلع کے ایک شہر سیپا میں ہوگا، جو سڑک کے مقابلے آٹھ گنا زیادہ تیزی سے طبی سامان پہنچانے میں مدد کرے گی۔ Drone-based healthcare network launched in Arunachal Pradesh

ریڈونگ لیبز 'میڈ ان انڈیا' ہائبرڈ ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (VTOL) ڈرون فراہم کرے گی اور پروجیکٹ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ آپریشنز چلائے گی۔ ریڈونگ لیبز کے سی ای او اور شریک بانی انشول شرما نے ایک بیان میں کہاکہ "انہیں امید ہے کہ یہ ٹرائل عوامی صحت کی دیکھ بھال میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہو خوش ہیں اور دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے سمریدھ انیشیٹو اور ورلڈ اکنامک فورم ان کی حمایت کے لیے۔"

بھارت نے سنہ 2021 میں صحت کی دیکھ بھال میں ڈرون پر مبنی ترسیل کے ٹرائلز اور پائلٹس کا آغاز کیا۔ تلنگانہ، ناگالینڈ، منی پور، میگھالیہ، اڈیشہ اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں نے پائلٹ اور پائلٹ پروازیں چلائی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details