میرٹھ: مغربی اترپردیش اب گنے کے ساتھ ساتھ ڈریگن فروٹ کے لیے بھی جانا جائے گا۔ ریاستی حکومت روایتی کھیتی کے علاوہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے باغبانی مشن مہم چلا رہی ہے۔ اس کے تحت یہاں کے کسان بڑی تعداد میں ڈریگن فروٹ کاشت کر رہے ہیں۔ میرٹھ کے ایک کسان سچن چودھری نے روایتی کاشت گنے کی کھیتی کو چھوڑ کر ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع کی ہے۔ سچن نے یہ کھیتی موانا علاقے کے بھینسہ گاؤں میں شروع کی ہے۔ سچن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اپریل میں وہ گجرات سے 1600 پودے لائے تھے اور ایک ایکڑ میں لگائے تھے۔ اس کے لیے ایک ایکڑ میں 400 کھمبے لگائے گئے اور ہر کھمبے پر چار پودے لگائے گئے۔ Dragon Fruit Cultivation now in The Sugarcane Belt
حالانکہ ایک برس کے اندر ہی ہی اس میں پھول آنا شروع ہوگئے ہیں اور کچھ وقت میں ڈریگن فروٹ بھی آنے لگے گا۔ سچن نے بتایا کہ ایک ایکڑ میں ڈریگن فروٹ کاشت کرنے میں تقریباً پانچ لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ ریٹیل مارکیٹ میں ڈریگن فروٹ کے ایک پیس کی قیمت 200 سے 250 روپے تک ہے۔ پھل اپریل سے اکتوبر تک پیدا ہوگا۔ ڈریگن فروٹ پلانٹ کی عمر 15 سے 20 برس ہوتی ہے۔ سچن کا کہنا ہے کہ پانچ برس کے بعد، وہ تقریباً آٹھ لاکھ سالانہ کی ممکنہ آمدنی کی توقع رکھتے ہیں۔