نئی دہلی:پہلے سے ہی مہنگائی کی مار برداشت کر رہے عام آدمی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آسمان چھو رہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اثر اب دیگر خوردنی اشیاء پر بھی نظر آنے لگا ہے۔ تاہم اسی درمیان ' ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 50' روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ LPG Price Hiked by Rs 50
دہلی میں اب 14.2 کلو گھریلو اپل پی جی سلنڈر کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے ساتھ 1053 روپے ہوگیا ہے، اسی طرح پانچ کلو کے چھوٹے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اس کی قیمت میں 18 روپے سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 8.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس مہینے کے شروع میں ہی اس کی قیمتوں میں بڑی کٹوتی کی گئی تھی اور کمرشل سلنڈر اور بھی سستا ہو گیا ہے۔ کچھ دن پہلے کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 198 روپے کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد دہلی میں قیمت 2021 روپے کر دی گئی تھی۔ Domestic LPG Cylinder Rate Increased