حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے حلقے کاروان میں اویسی کمیونٹی ہال ایم ڈی لائنز میں دلت بندھو اسکیم Dalit Bandhu Schemeکے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کاروبار کے لیے گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ کاروان حلقے کے مجلس کے ایم ایل اے کوثر محی الدین نے گاڑیاں تقسیم کرنے کے لیے اویسی کمیونٹی ہال، ایم ڈی لائنز میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ Distribution of Vehicles Under Dalit Bandhu Scheme in Hyderabad۔ حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی کوششوں سے حکومت کی مختلف اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچایا جارہا ہے۔
Dalit Bandhu Scheme: دلت بندھو اسکیم کے تحت گاڑیوں کی تقسیم - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
حیدرآباد شہر میں دلت بندھو اسکیم Dalit Bandhu Scheme گاڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں کاروبار کے لیے گاڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ قائدین وسیاسی رہنماؤں کی کوششوں سے حکومت کی مختلف اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچایا جارہا ہے۔ Distribution of Vehicles Under Dalit Bandhu Scheme
رکن اسمبلی نے کہا کہ اس پروگرام میں استفادہ کنندگان کو گاڑیوں کی چابی حوالے کی گئی۔ انہوں نے دلت بھائیوں سے اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ دلت بندھو اسکیم پر تیزی سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں یہ اسکیم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہر اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کے تحت دو ہزار افراد کو دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے رقم کو صحیح استعمال کرنے کا مشورہ دیا تاکہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکیں۔
اس موقع پر کاروان ایم ایل اے کے ساتھ مجلس کے کارپوریٹرس سوامی یادو، وجیہ الزماں، محمد بدرالدین، مجلس کے سرگرم کارکنان اور ٹی آر ایس کاروان انچارج جیون سنگھ بھی موجود تھے۔ پچھلے ہفتے دلت بندھو اسکیموں کے تقریباً 100 استفادہ کنندگان نے مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں ملاقات کی تھی اور کاروان حلقہ میں دلت برادری کی کامیاب نمائندگی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر اسمبلی حلقہ میں دلت بندھو اسکیم کے لیے 100 دلت افراد کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ رقم نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے دی جارہی ہے تاکہ دلت افراد کو روزگار سے جوڑا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: