حیدرآباد:ڈیجٹل کرنسی کے متعارف ہونے کے بعد لوگ اپنے جیبوں یا والیٹ میں نقد رقوم کے روایت سے چھٹکارا پائیں گے۔ کیوں کہ ڈیجیٹل کرنسی کے وجود میں آنے کے بعد لین دین کے تمام تر فرسودہ نظام کو تبدیل کردے گا۔ یہ سب کچھ ریزرو بینک آف انڈیا (RBI's) کے نئے اقدامات کے ساتھ ممکن ہونے کے لیے تیار ہے۔ Pay digital currency from your phone and no internet is required
ایک کلک کے ساتھ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے مالیاتی لین دین ممکن ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ای روپیہ عام آدمی کی زندگی کو بدلنے والا ہے۔ ڈیجیٹل روپیہ بھی نقد روپیہ کی طرح ہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔ لہذا صارفین کو ڈیجیٹل روپیہ پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
ڈیجیٹل کرنسی میں یہ سہولت ہے کہ جب آپ 599 روپے میں کوئی چیز خریدتے ہیں تو اس رقم کو ایک کلک یا آسان ٹچ کے ذریعے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ وہیں نقد کرنسی میں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے، یہاں آپ کو مختلف نوٹس دینے ہوں گے اور نوٹوں کے بتادلہ کے دوران ان کی گننتی بھی کرنی پڑے گی۔ ڈیجیٹل کرنسی دستیاب ڈیجیٹل ایپ سے مختلف ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے لین دین کے لیے بینک اکاؤنٹ یا انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔