حیدرآباد: ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) یکم دسمبر کو ڈیجیٹل روپے کے خوردہ استعمال سے متعلق پہلا پائلٹ ٹیسٹ شروع کرنے جارہا ہے، جس میں چار سرکاری اور نجی شعبے کے بینک شامل ہوں گے۔ بیان کے مطابق RBI نے ڈیجیٹل کرنسی کے خوردہ استعمال کے لیے ایک پائلٹ ٹیسٹ شروع کرنے جارہا ہے۔ اس میں صارف اور بینک مرچنٹ دونوں شامل ہوں گے۔ آئیے جانتے ہیں ڈیجیٹل کرنسی کے بارے میں۔ Digital Currency At a Glance
جیسا کہ آر بی آئی نے واضح کیا ہے کہ ای روپے ڈیجیٹل ٹوکن کی ایک شکل ہے، جنہیں کریپٹو کرنسیوں کے برعکس قانونی ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے۔ آر بی آئی کے مطابق ڈیجیٹل روپے یا ای روپے بینکوں کے ذریعے صارفین اور تاجروں کو دیا جائے گا۔ صارفین ای روپے کو موبائل فون یا دیگر آلات پر محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے لین دین کر سکیں گے۔
مرکزی بینک نے یہ بھی تصدیق کی ہےکہ ڈیجیٹل روپ میں لین دین P2P اور P2M دونوں طرح کیا جا سکتا ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل روپے روایتی نقد کرنسی کی طرح ہے۔ آر بی آئی نے کہاکہ "نقد کی طرح، ڈیجیٹل روپے رکھنے والے کو کوئی سود نہیں ملے گا اور اسے بینکوں میں جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔"
کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کے درمیان فرق