اردو

urdu

ETV Bharat / business

Diamond Production Decline ہیروں کی پیداوار میں کمی، دس ہزار ورکر بے روزگار ہوئے - بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان

ہیروں کی پیدوار میں کمی کی وجہ سے ڈائمنڈ سکٹر کے تقریباً 10 ہزار ورکرز بے روزگار ہوئے گئے ہیں، جب کہ دیگر کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ Diamond production down by 21%

diamond production decline,10k workers lose jobs, salary cuts for others
ہیروں کی پیداوار میں کمی، دس ہزار ورکر بے روزگار ہوئے

By

Published : Jan 23, 2023, 10:14 AM IST

سورت: جمعرات 19 جنوری کو ہیرے کا کام کرنے والے 31 سالہ وپل جنجالا نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ان کے چھوٹے بھائی پریش نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ کچھ مہینوں سے ان کے بڑے بھائی کو مالی بحران کا سامنا تھا، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ تنخواہ بھی کم ہو رہی تھی، ان کے بھائی کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہو گیا تھا، اس لیے وہ خودکشی پر مجبور ہوئے۔'

وپل اکیلے نہیں ہیں، سورت ڈائمنڈ کے چیئرمین رمیش جیلریا نے کہاکہ ہزاروں ورکر اپنے خاندان کی ضروریات، مکان یا گاڑی کے قرضے، بچوں کی اسکول کی فیس اور روزانہ گھریلو اخراجات کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ EMIs کی ادائیگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

یونین کے موٹے اندازوں کے مطابق، پیداوار میں کٹوتی اور چھوٹے یونٹوں کی بندش کی وجہ سے گزشتہ چند مہینوں میں تقریباً 10,000 ہیروں کے ورکر اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یونین کا مطالبہ ہے کہ ریاست ڈائمنڈ سیکٹر میں لیبر قوانین کو سختی سے نافذ کرے، جن کا احاطہ فیکٹریز ایکٹ کے تحت کیا جائے، جہاں مزدوروں کو پراویڈنٹ فنڈز، کام کے مقررہ اوقات، اور دیگر سماجی اور صحت کے تحفظ کے فوائد ملتے ہیں، جو دوسرے مزدور کو ملتے ہیں۔

تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے ورکر پریشان

جیمز اینڈ جیولری پروموشن کونسل کے علاقائی چیئرمین وجے منگوکیہ بتاتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ پیداوار میں 20 سے 21 فیصد کمی آئی ہے، کیونکہ کرسمس کے دوران امریکہ اور دیگر ممالک سے درآمدات میں 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022 میں ملک کی تیار شدہ ہیروں کی برآمدات 2356.70 ملین ڈالر رہی جو کہ دسمبر 2021 کی 2905 ملین ڈالر کی برآمدات سے 18.90 فیصد کم ہے۔ اس کی وجہ سے پیداواری یونٹوں کو پیداوار میں کٹوتی کرنی پڑی، منگوکیا مانتے ہیں، لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے کہ ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں۔ کارکنوں کی چھانٹی سے پیداوار میں کمی نہیں ہوتی، اس کے بجائے یونٹس نے کام کے اوقات کو 12 سے کم کر کے 10 یا 8 گھنٹے کر دیا ہے اور ایک ہفتہ وار چھٹی کے بجائے یونٹس اب 2 ہفتہ وار چھٹی دیتے ہیں۔

گیلریا نے اس وضاحت کا جواب دیا اور الزام لگایا کہ کام کے اوقات میں کمی اور ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافے کی وجہ سے کارکنوں نے کم ہیروں کو کاٹ کر پالش کیا۔ چونکہ ان کی اجرت ٹکڑوں اور کارکردگی سے منسلک ہے، اس لیے یہ حرکتیں ملازمین کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔

سورت ڈائمنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نانو بھائی ویکریا نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو تین مہینوں میں ایک بھی ڈائمنڈ یونٹ بند نہیں ہوا ہے۔ اس کے برعکس، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سست روی کے بارے میں غیر ضروری شور مچایا جا رہا ہے، جبکہ صنعتیں 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ویکریا کے مطابق سورت میں 3000 یونٹس سات لاکھ کارکنوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details