اردو

urdu

ETV Bharat / business

Cryptocurrency Prices: بٹ کوائن سمیت کئی کرپٹو میں گراوٹ - Bitcoin, ether drop while Solana, litecoin go up

اتوار کو کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ بٹ کوائن سمیت مقبول کوائن نے مندی کے ساتھ کاروبار شروع کی۔ وہیں Solana اور Litecoin جیسے کوائن میں اضافہ دیکھا گیا۔ Cryptocurrency prices

Cryptocurrency prices : Bitcoin, ether drop while Solana, litecoin go up
بٹ کوائن سمیت کئی کرپٹو میں گراوٹ

By

Published : Apr 18, 2022, 3:52 PM IST

اتوار کے کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا Bitcoin, Ether Drop while Solana, Litecoin go up۔ کرپٹو کرنسیوں کی دنیا میں سب سے زیادہ مقبول بٹ کوائن کی قیمت میں کمی درج کی گئی۔ اس کے برعکس سولانا اور Litecoin میں تیزی درج کی گئی۔ عالمی کرپٹو مارکیٹ میں مارکیٹ ویلیو ہفتہ کے مقابلے 0.69 فیصد کم ہوکر 1.87 ٹریلین ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں بٹ کوائن کا کل حصہ 40.81 فیصد ہے، ہفتہ کے مقابلے میں اس میں 0.07 فیصد کمی واقع ہوئی۔

بٹ کوائن 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 40,350 ڈالر کی قیمت پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ سال 2022 میں بٹ کوائن کی قیمت میں 13 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ٹریڈنگ کے آخری 24 گھنٹوں میں بٹ کوائن کا حصہ 38.8 فیصد تھا۔ وہیں دوسرے مقبول کوائن Ethereum کا حصہ 18.5 فیصد تھا۔

کرپٹو مارکیٹ میں اتوار کی صبح ٹریڈنگ کے دوران Ethereum 0.2 فیصد گر کر 3041.27 ڈالر کی قیمت پر آ گیا۔ وہیں ایتھر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 2 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس کی قیمت 3 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ سولانا 0.4 فیصد بڑھ کر 101.84 ڈالر اور لائٹ کوائن 1.9 فیصد بڑھ کر 114.26 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، مقبول کوائن شیبا میں 1.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ وہیں Dojicoin میں بھی 2.4 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

اہم بات یہ ہے کہ ہفتہ کو کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ٹاپ ٹوکن کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قیمت، جو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول کرپٹو کرنسی ہے، اس کی قیمت میں بھی 0.43% کا اضافہ ہوا تھا۔ یہ 13918 روپے بڑھ کر 32.26 لاکھ روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ وہیں ٹاپ 10 میں شامل ایتھریم کی قیمت میں 0.15 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details