حیدرد آباد: بہت سے لوگ ہوم لون لینا چاہتے ہیں، لیکن لون حاصل کرنے میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے، یہاں انہیں کریڈٹ اسکور کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ جو مجموعی مالیاتی نظم و ضبط کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگر آپ کا کریڈٹ اسکور بہتر ہے تو آپ کو گھر کے لیے قرض حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ Planning for dream house? Focus on your credit score
بینک اور مالیاتی ادارے کریڈٹ سکور سے قرض لینے والے کے بارے میں آسانی سے اندازہ لگا لیتے ہیں۔ اس پس منظر میں معلوم کریں کہ مطلوبہ قرض حاصل کرنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے اپنے کریڈٹ سکور کو کیسے بہتر کیا جائے۔ بروقت ادائیگیوں کریڈٹ سکور کو بہتر کرنے میں کلیدی رول ادا کرتی ہے، ادائیگی آخری تاریخ سے پہلے کی جانی چاہیے، ادائیگی میں تاخیر منفی اثر ڈال تا ہے۔ اپنے کریڈٹ کارڈ کی حد پر نظر رکھیں اور کبھی بھی 30 فیصد سے زیادہ خرچ نہ کریں۔ ایک بار جب آپ اپنے کریڈٹ کارڈ سے زیادہ خرچ کرتے ہیں تو مالیاتی ادارے یہ نتیجہ اخذ کریں گے کہ آپ قرضوں پر انحصار کر رہے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ کے بل باقاعدگی سے ادا کیے جائیں۔ بروقت ادائیگی آپ کے مالیاتی نظم و ضبط کے بارے میں بتائے گی اس طرح آپ کے کریڈٹ سکور میں اضافہ ہوگا۔
زیرو کولیٹرل لون لینے سے آپ کے کریڈٹ سکور پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ مجموعی سکور کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ضمانت پر مبنی قرضے لیے جائیں۔ کسی بھی بے ضابطگی کو دور کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اپنی کریڈٹ رپورٹس چیک کریں۔ آپ کے نوٹس کے بغیر قرض اور کریڈٹ کارڈ جاری کیے جا سکتے ہیں۔ غلط معلومات آپ کی کریڈٹ اسکور کر متاثر کرسکتی ہیں۔ اگر کوئی غلط معلومات آپ کی کریڈٹ رپورٹ میں ظاہر ہوتی ہے تو اسے درست کرنے کے لیے فوری طور پر اپنے بینکوں اور کریڈٹ بیورو سے رابطہ کریں۔