حیدرآباد: کووڈ-19 کی تباہ کاریوں کے بعد اب معیشت بحال ہونے لگی ہے، صارفین خریداری کررہے ہیں، اور جب خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ بینک دوبارہ کریڈٹ کارڈز کو لے کر پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ بینک صارفین کو راغب کرنے اور کے لیے پرکشش آفر بھی دے رہے ہیں، وہ نئی آفرز کے ساتھ کریڈٹ کارڈ پیش کررہے ہیں۔ اس پس منظر میں ہر کسی کو کریڈٹ کارڈز کی مکمل سمجھ ہونی چاہیے۔ Credit card offers, discounts bombarding you? Play safe
بتادین کہ کریڈٹ کارڈ میں آپ کی آمدنی، کریڈٹ اسکور اور سابقہ لون بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ابھی تک کوئی کریڈٹ کارڈ یا قرض نہیں ہے، تو نئے کارڈ پر صرف پرایمری فوائد دیے جائیں گے۔ اگر قرض کی ادائیگی کا بہتر ریکارڈ ہو تو پریمیم کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ۔ اگر آپ کا کریڈٹ اسکور 750 سے زیادہ ہے تو آپ کے لیے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا آسان ہوگا۔
تاہم جن کی آمدنی متعین نہیں ہے وہ کریڈٹ کارڈ لینے سے پہلے سوچیں۔ انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عام کریڈٹ کارڈ کے بجائے فکسڈ ڈپازٹ سے منسلک کارڈ استعمال کریں۔ کارڈ لینے کے پیچھے کا مقصد بھی بہت اہم ہے۔ کیا آپ اسے معمول کے طرز زندگی کے اخراجات کے لیے لے رہے ہیں یا خصوصی خریداریوں کے لیے؟ آپ کریڈٹ کارڈ کہاں استعمال کریں گے، یہ وضاحت آپ کے سامنے ہونی چاہیے۔
اگر کوئی بہت زیادہ آن لائن شاپنگ کرتا ہے تو اس زمرے میں زیادہ آفرز اور رعایت والے کریڈٹ کارڈز کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ نئے کارڈ رعایت کے نام پر خریداری کو فروغ دے رہے ہیں، لیکن ہمیں یہ تجزیہ کرنا چاہیے کہ اس سے ہمیں کتنا فائدہ ہوگا۔ مستقبل میں فوائد دینے والے کارڈ حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ کچھ کارڈز الیکٹرانکس، کھانے کی ڈیلیوری وغیرہ جیسے برانڈز کے ساتھ معاہدہ کرکے پیشکشیں پیش کرتے ہیں۔ آپ کو اس کا فائدہ کبھی کبھار ملتا ہے، لیکن باقاعدگی سے نہیں۔