اٹھارہ سے زائد عمر کے گروپ کے افراد کے لیے احتیاطی ڈوز کی دستیابی کے ایک دن پہلے حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے لیے کوویکسن اور کووی شیلڈ کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوویکسن بھارتی دیسی ساختہ ٹیکہ ہے جس کو بھارت بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی (این آئی وی) کے اشتراک سے تیار کیا۔ بی بی آئی ایل نے کوویکسن کی قیمت فی ڈوز 1200سے فی ڈوز 225 روپے کردیا، جب کہ ایس آئی آئی نے کووی شیلڈ کی قیمت کو 600 روپے سے گھٹا کر 225 روپے فی ڈوز کردیا گیا اور اب دونوں ٹیکہ کی قیمت 225 روپے ہوگئی۔ Covishield, Covaxin price cut to Rs 225 for private hospitals
کوویکسن کی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے بی بی آئی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر سچرا ایلا نے کہا ”ہم تمام بالغوں کے لیے احتیاطی ڈوز کی دستیابی کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں“۔