اردو

urdu

ETV Bharat / business

Covid situation in China چین میں کووڈ، عالمی رجحانات اس ہفتے مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے - اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں کمی

چین سمیت متعد دیگر ممالک میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی جس کا براہ راست اثر بازار کے کاروبار پر پڑا ہے۔ Covid situation in China

global trends to guide markets this week
عالمی رجحانات اس ہفتے مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے

By

Published : Dec 26, 2022, 10:21 AM IST

نئی دہلی: تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی رجحانات اور چین میں کووڈ وبا کی سنگین صورتحال رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹوں کی چال طے کرے گا۔ اس کے علاوہ فیوچر سودوں کی تکمیل کے درمیان اتار چڑھاؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ-19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان سرمایہ کاروں کے جذبات گزشتہ ہفتے کمزور رہے۔ Covid situation in China

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کافی ہلچل دیکھی گئی ہے۔ جب کہ سرمایہ کاروں کی توجہ اس جانب لگی ہوئی ہے کہ آئندہ ہفتے مارکیٹ کا رجحان کیا رہے گا۔ اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی رجحانات اور چین میں کووڈ وبا کی صورتحال اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ کے رجحانات کا تعین کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چین سمیت کچھ دیگر ممالک میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ جس کا براہ راست اثر بازار کے کاروبار پر پڑتا ہے۔

عالمی رجحانات کی اس کی وجہ سے بھی بازار میں کمزوری دیکھنے میں آئی۔گذشتہ ہفتے سینسیکس میں 1,492.52 پوائنٹس یا 2.43 فیصد کمی درج کی، جب کہ نفٹی میں 462.20 پوائنٹس یا 2.52 فیصد کی کمی ہوئی۔ اگلے ہفتے سرمایہ کار روپے کی نقل و حرکت، برینٹ کروڈ آئل اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رویے پر بھی نظر رکھیں گے۔ کوٹک سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ایکویٹی ریسرچ (خوردہ) کے سربراہ شری کانت چوہان نے کہا کہ چین میں کووڈ انفیکشن کے بڑھنے اور کساد بازاری کے امکان سے عالمی ایکویٹی مارکیٹس متاثر ہوں گی۔ ونود نائر، ریسرچ کے سربراہ، جیوجیت فنانشل سروسز نے کہا کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہنے کی امید ہے، کیونکہ سرمایہ کار چین میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details