نئی دہلی: مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے غیر مسابقتی سرگرمیوں کے الزام میں آن لائن ٹور اینڈ ٹریول خدمات فراہم کرنے والی کمپنی میک مائی ٹرپ گوئی بیبو اور آن لائن ہوٹلوں کا نیٹ ورک فراہم کرنے والی کمپنی اویو کو چلانے والی کمپنی اوراویل اسٹیس لمیٹڈ پر کل ملاکر 392 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ CCI slaps Rs 392 cr penalties on MakeMyTrip Goibibo OYO
کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان دونوں کمپنیوں پر ان کے کل کاروبار کا پانچ فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح سے میک مائی ٹرپ گوئی بیبو پر 223.48 کروڑ روپے اور اویو پر 168.88 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے غیر ضروری طور پر مارکیٹ میں اپنا تسلط استعمال کیا اور میک مائی ٹرپ گوئی بیبو نے اویو کے ساتھ مل کر غیر مسابقتی سرگرمیاں انجام دیں۔ میک مائی ٹرپ گوئی بیبو نے اویو کے ساتھ مل کر 2018 میں اپنی حریف کمپنیوں کو اپنے پورٹل سے ہٹا دیا تھا۔ کمیشن نے ان الزامات کا گہرائی سے جانچ کرنے کے بعد یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔