نئی دہلی: چنئی میں قائم ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ Skill Lyncنے چھٹنیوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ عالمی اقتصادی بحران کے خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔ کمپنی کے لیے چنئی بنگلورو اور حیدرآباد میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی نے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپریل 2015 میں سوریہ نارائنن پی (سی ای او) اور سارنگراجن وی (سی ٹی او) کے ذریعہ شروع کیا گیا، ایڈٹیک اپ اسکلنگ اسٹارٹ اپ کا مقصد انڈرگریجویٹ انجینئرنگ ایجوکیشن سسٹم میں معیاری تعلیم کی کمی کو دور کرنا ہے۔
اسٹارٹ اپ نیوز پورٹل Inc42 نے سب سے پہلے Skill Lync سے چھٹنی کے بارے میں اطلاع دی۔ اس کے ذرائع کے مطابق 400 ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سیلز، مارکیٹنگ، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اور ٹیکنیکل ٹیمیں متاثر ہوئیں۔ ایک بیان میں Skill Lyncکے شریک بانی سوریہ نارائنن نے نیوز ایجنسی IANS کو بتایاکہ "میکرو اکنامک حالات کو دیکھتے ہوئے، ہم نے اپنی ترقی کی توقعات کو کم کرنے اور مستقبل پر مبنی اپنے کچھ منصوبوں کو سست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"