اردو

urdu

By

Published : May 5, 2023, 10:58 PM IST

Updated : May 6, 2023, 5:51 PM IST

ETV Bharat / business

Anti-Money Laundering Law اب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکرٹریز بھی پی ایم ایل اے کے دائرے میں

مرکزی حکومت نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکریٹریز کو منی لانڈرنگ قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چینی کمپنیوں کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں معلوم ہوا تھاکہ سی اے اور سی ایس منی لانڈرنگ اور غیر قانونی فنڈنگ ​​میں فراڈ میں مدد کی تھی۔ Anti-Money Laundering Law

Client Transactions By Chartered Accountants Under Anti-Money Laundering Law Now
اب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکرٹریز بھی پی ایم ایل اے کے دائرے میں

نئی دہلی: اب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور کمپنی سیکریٹریز بھی منی لانڈرنگ قانون کے دائرے میں آئیں گے۔ حکومت نے انہیں 'پی ایم ایل اے' ایکٹ کے تحت رپورٹنگ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب انہیں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور کمپنی سیکرٹری کے ساتھ اپنے کلائنٹ کے تمام سودوں کا ٹریک رکھنا ہے۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بتادیں کہ اکثر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے کلائنٹس کو ٹیکس چوری کے طریقے بتاتے ہیں، لیکن اب ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کمپنی سیکریٹریز اور کاسٹ اکاؤنٹنٹ جیسے پیشہ ور افراد جو اپنے کلائنٹس کی غیر منقولہ جائیدادوں، ان کی جائیدادوں اور سیکیورٹیز کی خرید و فروخت کو دیکھتے ہیں، وہ بھی منی لانڈرنگ قانون کے دائرے میں آئیں گے۔ اب حکومت نے انہیں رپورٹنگ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

در اصل رواں برس بجٹ پیش کرتے وقت حکومت نے فنانس بل میں ترمیم کی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے ہی تمام پیشہ ورانہ اداروں سے اس پر بات کی گئی تھی۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا، جو ملک میں سی اے کی تنظیم ہے، نے بھی اس معاملے پر مکمل تعاون کرنے کو کہا ہے۔ ICAI کے مطابق اب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو اپنے تمام کلائنٹس کے لیے KYC کروانا ہوگا اور اس کا ریکارڈ رکھنا ہوگا۔ اس حوالے سے تنظیم کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عمل کرتی ہے اور نئی ترمیم کے حوالے سے اپنے اراکین میں آگاہی مہم بھی چلائے گی۔

دریں اثنا CAs اور کمپنی کے سیکرٹریوں اور کاسٹ اکاؤنٹنٹس کا کہنا ہے حکومت کے کلائنٹس کے مالی لین دین کی نگرانی کے فیصلے سے پیشہ ور افراد کے پیشے پر منفی اثر پڑے گا۔ یہ زیادہ دیر تک موثر نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 6, 2023, 5:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details