اردو

urdu

ETV Bharat / business

Nitin Gadkari on Air Bag: کار کی تمام سیٹوں پر ایئر بیگز لگانے کی تیاری - مسافرین کی حفاظت کے لیے ایئر بیگ

لوک سبھا ایک ضمنی سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری Nitin Gadkari نے کہا کہ کاروں پر ایئر بیگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ قدم پچھلی سیٹوں پر بیٹھے لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جا رہا ہے۔ Centre Working To Increase Airbags In Cars

Centre Working To Increase Airbags In Cars: Nitin Gadkari
کار کی تمام سیٹوں پر ایئر بیگز لگانے کی تیاری

By

Published : Aug 4, 2022, 2:05 PM IST

نئی دہلی:حکومت نے کہاکہ ملک میں سڑک حادث کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے کاروں کی اگلی سیٹوں پر ایئر بیگ Airbags کو لازمی قرار دینے کے بعد اب وہ اسے پچھلی سیٹوں پر بھی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ لوک سبھا میں روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری Nitin Gadkari نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کاروں پر ایئر بیگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ قدم پچھلی سیٹوں پر بیٹھے لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جا رہا ہے۔ Centre Working To Increase Airbags In Cars

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گاڑی میں بیٹھے تمام لوگوں کو گاڑی میں ایئر بیگ Airbags کی طرح سیکیورٹی فراہم کی جائے، حکومت اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور توجہ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد بڑھانے پر ہے، تاکہ ڈیزل پٹرول پر درآمدی انحصار کم ہو اور عوام کو سستے نرخوں پر ایندھن دستیاب ہو سکے۔ اس سے وہاں پیدا ہونے والی آلودگی میں کمی آئے گی، اس پر قابو پایا جا سکے گا، حکومت جلد ہی 50 ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details