ممبئی: DHFL Case سی بی آئی نے یونین بینک آف انڈیا کی قیادت میں 17 بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 34,615 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی Rs 34,615 Crore Banking Fraud کے معاملے میں ڈی ایچ ایف ایل کے کپل وادھاون اور دھیرج وادھاون کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے CBI books DHFL promoters in Rs 34,615 Crore Banking Fraud۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایجنسی کی جانچ دائرے میں آنے والا اب تک کا سب سے بڑا بینک فراڈ ہے۔ فی الحال، حکام نے بتایا کہ سی بی آئی ممبئی میں ملزمین کے 12 مقامات کی تلاش لے رہی ہے۔
غورطلب ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے مبینہ طور پر دیوان ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایچ ایف ایل)، اس وقت کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کپل وادھاون، ڈائریکٹر دھیرج وادھاون اور ریئلٹی سیکٹر کی چھ کمپنیوں کے ساتھ یونین بینک آف انڈیا کی قیادت میں بینکوں کے ایک کنسورشیم کے ساتھ منسلک کیا ہے۔