نئی دہلی: مرکز نے 2023-24 کے لیے گیہوں، چنا، سرسوں ربیع کی چھ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو 100 اور 500 روپے فی کوئنٹل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو مرکزی کابینہ کا یہ فیصلہ مرکز کی طرف سے کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط کسانوں کے کھاتوں میں ڈائریکٹ ٹرانسفر کے ذریعے جاری کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ Cabinet increases MSP for Rabi crops
دال کی ایم ایس پی میں 500 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ریپسیڈ اور سرسوں کی امدادی قیمت میں 400 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔