اردو

urdu

ETV Bharat / business

Boom in Stock Market اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.43، جرمنی کا ڈیکس 0.62، جاپان کا نکئی 0.04، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.26 فیصد گر گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

By

Published : Jul 26, 2023, 7:22 PM IST

ممبئی: امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر مضبوط سہ ماہی نتائج کے سبب ایل ٹی، آئی ٹی سی، ریلائنس سمیت انیس کمپنیوں کی خریداری سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی اور سینسیکس-نفٹی میں نصف فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 351.49 پوائنٹس بڑھ کر 66,707.20 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 97.70 پوائنٹس کے ساتھ 19,778.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح، بی ایس ای مڈ کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 29,852.88 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.22 فیصد بڑھ کر 34,355.33 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3697 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1906 کی خریدی ہوئی جبکہ 1630 کی فروخت ہوئی جبکہ 161 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 31 کمپنیاں سبز رہیں جبکہ 18 سرخ نشان پر رہیں جبکہ دو کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بی ایس ای کے 17 گروپس میں خرید و فروخت ہوئی۔ اس عرصے کے دوران انرجی 0.64، ایف ایم سی جی 1.03، انڈسٹریز 0.98، ٹیلی کام 2.31، یوٹیلٹیز 0.44، بینکنگ 0.59، کیپٹل گڈز 1.59، پاور 0.68، ریئلٹی 1.17 اور ٹیک گروپ اسٹاکس میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماچل میں ٹماٹر سے کروڑوں کا کاروبار

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.43، جرمنی کا ڈیکس 0.62، جاپان کا نکئی 0.04، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.26 فیصد گر گیا۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details