نئی دہلی: ماہ ستمبر کی پہلی تاریخ سے کئی تبدیلیاں نافذ ہو رہی ہیں۔ رواں ماہ گیس سلینڈر کی قیمت سے لے کر بینکنگ قوانین تک کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ اس کے علاوہ ستمبر مہینہ آپ کی جیب پر بھی بھاری پڑنے والا ہے۔ دراصل ٹول ٹیکس سے لے کر زمین خریدنے تک اب آپ کو اپنی جیب مزید ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ یکم ستمبر سے نافذ ہونے والی تبدیلوں کے بارے میں۔ Big changes that will directly impact common mans pocket from today
کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں کمی:پیٹرولیم کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں رد و بدل کرتی ہیں۔ اس بار بھی کمپنیوں نے پہلی تاریخ کو قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی کی ہے۔
ٹول ٹیکس میں اضافہ:اگر آپ یمنا ایکسپریس وے سے دہلی آتے اور جاتے ہیں، تو آج سے آپ کو زیادہ ٹول ٹیکس دینا پڑے گا۔ یکم ستمبر سے کار، جیپ سمیت ہلکی موٹر گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس کی شرح 2.50 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 2.65 کلومیٹر کردیا گیا ہے۔ یعنی 10 پیسے فی کلومیٹر اضافہ ہوا ہے۔ ہلکی کمرشل گاڑیوں، ہلکی گڈز گاڑیوں یا منی بسوں کے لیے ٹول ٹیکس 3.90 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 4.15 روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔ بس یا ٹرک کے لیے ٹول ریٹ 7.90 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 8.45 روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔