اردو

urdu

ETV Bharat / business

Banking Group Stock Market بینکنگ گروپ نے اسٹاک مارکیٹ کو گراوٹ سے نکالا - بی ایس ای میں کل 3589 کمپنیوں کے حصص

بی ایس ای میں آج کُل 3589 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2066 خریداری جبکہ 1397 فروخت ہوئی، وہیں 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Banking Group Stock Market

Banking Group Stock Market
بینکنگ گروپ نے اسٹاک مارکیٹ کو گراوٹ سے نکالا

By

Published : Sep 8, 2022, 5:36 PM IST

ممبئی: آسمان چھوتی مہنگائی کو قابو میں کرنے کے لئے یورپی سینٹرل بینک (ای سی بی) کے شرح سود میں اضافہ کی مکمل تیاری سے عالمی بازار کے کمزور رجحان کے باوجود مقامی سطح پر دیگر کے ساتھ بینکنگ گروپ کی مضبوط کارکردگی کی بدولت شیئر بازار گزشتہ دو دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا۔Banking Group Stock Market

ریزرو بینک کے بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنے سے ملک کو سپلائی سائیڈ افراط زر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملنے کے بیان اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے انفرا بانڈ کے ذریعہ 10 ہزار کروڑ روپے سرمایہ اکٹھا کرنے کی تیاری سے بینکنگ گروپ میں سب سے زیادہ 1.94 فیصد کا اچھال آیا، جس سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس 659.31 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59688.22 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 174.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17798.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sensex Nifty end Marginally Lower سینسیکس اور نفٹی میں معمولی گراوٹ

بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 25895.23 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.60 فیصد مضبوط ہوکر 29474.63 پوائنٹس پررہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3589 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2066 خریداری جبکہ 1397 فروخت ہوئی، وہیں 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 33 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ 16 میں کمی ہوئی اورایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details