نئی دہلی:تہواروں کا موسم شروع ہو رہا ہے۔ نوراتری، دسہرہ پھر دیوالی، مجموعی طور پر رواں ماہ اکتوبر میں بہت سارے تہوار ہیں۔ تہوار جو اپنے ساتھ خاص چیز لاتا ہے وہ ہے چھٹیاں، لیکن بعض اوقات چھٹیاں آپ کے کام کو خراب کر سکتی ہیں۔ خصوصاً بینک کی چھٹیوں، حالانکہ آج کل بینکنگ کے زیادہ تر کام گھر بیٹھے ہی کیے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی ہمیں کئی کاموں کے لیے بینک برانچ جانا ہی پڑتا ہے۔ ایسے میں جب ہمیں برانچ جانا ہو تو اس دن بینک کھلے رہیں گے یا نہیں اس کا علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ کو بینک کی چھٹیوں کے بارے میں جاننا ہوگا، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ Bank holidays October 2022
October Bank Holidays رواں ماہ بینک تعطیلات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں - بینک چھٹیوں کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں
رواں ماہ اکتوبر میں تہواروں کی وجہ سے بینک تعطلیات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں ہیں، اس میں ہفتہ واری تعطیلات بھی شامل ہیں۔ October Bank Holidays
رواں ماہ بینک تعطیلات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں
اکتوبر کے مہینے میں درجنوں چھٹیاں ہیں۔ بینک چھٹیوں کی فہرست میں اکتوبر مہینے میں مختلف مواقع پر کُل 21 چھٹیاں ہیں۔ اس میں ہفتہ واری تعطیلات بھی شامل ہیں۔
اگر ہم ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے اکتوبر کے چھٹی والے کیلنڈر پر نظر ڈالیں تو، اس مہینے میں دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی، عید میلاد النبی سمیت کئی چھٹیاں ہیں۔ اگلے مہینے بینک سے متعلق کام کو نمٹانے کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے بینک کی چھٹیوں کی فہرست پر نظر ڈالنا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
تاریخ | مقام | تہوار |
یکم اکتوبر | سکم | یکم اکتوبر کو بینکوں کی ششماہی بندش کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
2 اکتوبر | پورے ملک میں | گاندھی جینتی اور اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
3اکتوبر | سکم، تریپورہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، میگھالیہ، کیرالہ، بہار اور منی پور | درگا پوجا (مہا اشٹمی) پر بینک بند رہیں گے۔ |
4 اکتوبر | کرناٹک، اڈیشہ، سکم، کیرالہ، بنگال، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ اور میگھالیہ | درگا پوجا/دسہرہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
5 اکتوبر | منی پور کے علاوہ پورے بھارت | درگا پوجا/دسہرہ/ وجے دشمی کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
6 اکتوبر | گنگٹوک زون | درگا پوجا (دسین) کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
7اکتوبر | گنگٹوک زون | درگا پوجا (دسین) کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
8 اکتوبر | پورے بھارت | دوسرے ہفتے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
9 اکتوبر | پورے بھارت | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
13 اکتوبر | شملہ زون | کروا چوتھ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
14 اکتوبر | جموں اور سرینگر | عید میلاد النبی کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔ |
16 اکتوبر | پورے بھارت | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
18 اکتوبر | آسام | کٹی بیہو کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
22 اکتوبر | پورے بھارت | چوتھے سنچر کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
23 اکتوبر | پورے بھارت | اتوار کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
24 اکتوبر | گنگٹوک، حیدرآباد، امپھال کے علاوہ ملک بھر میں | کالی پوجا/دیوالی/لکشمی پوجن (دیوالی)/نارک چتردشی کی وجہ سے، بینک بند رہیں گے۔ |
25 اکتوبر | گنگٹوک، حیدرآباد، امپھال اور جے پور | لکشمی پوجا/دیولی/گووردھن پوجا کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
26 اکتوبر | احمد آباد، بیلا پور، بنگلورو، دہرادون، گنگ ٹوک، جموں، کانپور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، شملہ اور سری نگر زون | گووردھن پوجا/ وکرم سموت نئے سال کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
27 اکتوبر | گنگٹوک، امپھال، کانپور اور لکھنؤ زون | بھائی دوج کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
30 اکتوبر | پورے بھارت | اتوار ہونے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ |
31 اکتوبر | رانچی، پٹنہ اور احمد آباد زون | سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر بینک بند رہیں گے۔ |