اردو

urdu

ETV Bharat / business

Auto Expo 2023 ایم جی نے آٹو ایکسپو میں ڈرائیو اہید ویژن کیا پیش - ایم جی موٹر انڈیا

ایم جی موٹر انڈیا نے آٹو ٹیک برانڈ کے اپنے وژن کی حمایت کرتے ہوئے تکنیکی طور پر جدید، بھرپور حفاظت اور صفر کاربن کے اخراج کے ساتھ دو الیکٹرک وہیکلز کی نمائش کی۔ ان دو الیکٹرک گاڑیوں میں سے ایک ایم جی 4، ایک پیور الیکٹرک ہیچ بیک ای وی ہے ، جبکہ دوسری گاڑی، ایم جی ای ایچ ایس ، ایک پلگ ان ہائبرڈ ایس یو وی ہے۔MG Motor Unveils Electric Concept Drive

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 11, 2023, 4:31 PM IST

گریٹر نوئیڈا: مسافر گاڑی مینوفیکچرنگ کمپنی ایم جی موٹر انڈیا نے آج آٹو ایکسپو 2023 میں مستقبل کی موبیلیٹی کے لیے اپنے وژن، ڈرائیو اہید کو پیش کیا۔ کمپنی نے ہندوستان کے لیے ایم جی کے وژن کے مطابق اس نمائش میں اپنے پورٹ فولیو سے پروڈکشن کے لیے 14تیار گاڑیاں پیش کیں جو مستقل، پائیدار اور نئی ٹیکنالوجی پر برانڈ کے فوکس کی تشہیر کرتی ہیں۔Auto Expo 2023 held In Greater Noida

کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، راجیو چابا نے کہا 'ہم ایک ایسی دنیا بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو پائیدار، انسانی اور ہموار ٹیکنالوجی سے لیس ہو۔ ہمارا مقصد ایک ایسا ایکو سسٹم تیار کرنا ہے جہاں ذہن بیداری اور آگاہی زندگی کا ایک طریقہ بن جائے۔ یہاں دکھائے گئے ہماری ای وی اور این ای وی رینج کی مصنوعات ایم جی کے عزم اور ہندوستان میں ماحول دوست موبیلیٹی کے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی طرف ہماری کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔'

کمپنی نے شو کے دوران آٹو ٹیک برانڈ کے اپنے وژن کی حمایت کرتے ہوئے تکنیکی طور پر جدید، بھرپور حفاظت اور صفر کاربن کے اخراج کے ساتھ دو الیکٹرک وہیکلز (ای وی ) کی نمائش کی۔ ان دو الیکٹرک گاڑیوں میں سے ایک ایم جی 4 ، ایک پیور الیکٹرک ہیچ بیک ای وی ہے ، جبکہ دوسری گاڑی، ایم جی ای ایچ ایس ، ایک پلگ ان ہائبرڈ ایس یو وی ہے۔ یہ دونوں گاڑیاں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے عمل کو تیز اور مضبوط بنانے کے لیے ایم جی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ دونوں گاڑیاں باقی گاڑیوں کی طرح ایم جی پویلین میں لائن اپ کا حصہ ہیں۔ دونوں گاڑیاں مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں اور دونوں گاڑیاں جدید خصوصیات، جدید ترین ٹیکنالوجی اور صاف ماحول کی مطابقت کا بہترین امتزاج ہیں۔ اس سال آٹو ایکسپو کے لیے ایم جی کی تھیم، ڈرائیو اہیڈ کے ساتھ، الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے نمائش کے فوکس کے ساتھ بالکل کھرے اترتے ہیں۔ دونوں گاڑیاں جدید حفاظتی خصوصیات کے ساتھ آتی ہیں اور ڈرائیور کو ڈرائیونگ میں بہتر سہولت فراہم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Auto Expo 2023 کل سے آٹو ایکسپو کا آغاز، ای موبیلٹی پر کمپنیوں کا زور

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details