نئی دہلی:ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے بیٹے اننت امبانی آسام کے سیلاب متاثرین Assam flood کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں، جس میں ریلائنس فاؤنڈیشن Reliance Foundation نے آسام کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 25 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے Reliance Foundation Contributes Rs 25 Crore۔ کمپنی نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن گزشتہ ایک ماہ سے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔ اس کے لیے ہماری ٹیمیں آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور قومی صحت مشن، محکمہ حیوانات اور ویٹرنری میڈیسن، ضلع انتظامیہ اور دیگر سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل کیمپوں اور مویشیوں کے کیمپوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس فاؤنڈیشن صحت کی ضروریات کے لیے خشک راشن اور کٹس تقسیم کر رہی ہے، تاکہ فوری ریلیف فراہم کی جا سکے۔ اب تک 5000 سے زائد خاندانوں کو کٹس دی جا چکی ہے۔ یکم جون کو کیمپوں کے آغاز کے بعد سے 1,900 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ اور علاج کیا جا چکا ہے۔ لائیو اسٹاک کیمپوں میں 10,400 سے زیادہ جنگلی جانوروں کا علاج کیا جا چکا ہے۔