نئی دہلی: امول نے اچانک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے دو ماہ کے اندر دوسری مرتبہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے رواں برس تیسری بار دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں پہلی بار مارچ کے مہینے میں اور دوسری بار اگست کے مہینے میں اضافہ کیا گیا تھا۔ صرف گجرات میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ کے ایم ڈی آر ایس سوڈھی نے کہاکہ امول نے گجرات کے علاوہ تمام ریاستوں میں فل کریم دودھ اور بھینس کے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ Amul raises milk prices by Rs 2 in all states except Gujarat
امول نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ کمپنی نے گجرات کے علاوہ پورے بھارت میں اپنے دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج صبح جب لوگ دودھ لینے نکلے تو ایک کلو امول دودھ کے پیکٹ پر 61 روپے کے بجائے 63 روپے لکھے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ امول نے فل کریم دودھ کی قیمت 61 روپے سے بڑھا کر 63 روپے فی لیٹر کر دی ہے۔