اردو

urdu

ETV Bharat / business

Amul hikes milk price امول دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ - فل کریم اور ٹون دودھ کی قیمت میں اضافہ

امول نے ایک بیان میں کہاکہ نئی قیمتیں آج سے ہی نافذ ہوں گی۔ اس سے قبل امول نے اکتوبر میں قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ Amul hikes milk price by Rs 3 per litre

Amul hikes milk price by Rs 3 per litre
امول نے دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ

By

Published : Feb 3, 2023, 10:18 AM IST

نئی دہلی: بجٹ کے فوراً بعد عوام کو مہنگائی کے محاذ پر ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ امول نے دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ امول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج یعنی 3 فروری سے ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اب امول تازہ آدھا لیٹر دودھ 27 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جب کہ اس کے 1 لیٹر کے پیکٹ کے لیے 54 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ امول گولڈ کا آدھا کلو کا پیکٹ یعنی فل کریم دودھ اب 33 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ اس کے ایک لیٹر کے لیے 66 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ امول گائے کے ایک لیٹر دودھ کی قیمت بڑھ کر 56 روپے ہو گئی ہے۔ جب کہ آدھے لیٹر کے لیے 28 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح بھینس کا A2 دودھ اب 70 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمت گجرات کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں میں نافذ ہوگی۔ اس سے قبل امول نے اکتوبر میں قیمتوں میں اضافہ کیا تھا

کانگریس نے 'اچھے دن' کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے ایک برس میں امول نے دودھ کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details