ممبئی: چائنیز اینٹ گروپ (علی پے) فوڈ ڈیلیوری کمپنی (زوماٹو) میں اپنا پورا حصہ بیچ رہا ہے۔ علی پے نے زوماٹو میں اپنا 3.4 فیصد حصہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اینٹ گروپ بدھ کو ایک بلاک ڈیل کے ذریعے زوماٹو میں اپنا 3.4 فیصد حصہ 3,290 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اینٹ گروپ علی پے کا مالک ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ ڈیل رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں دیکھی جاسکتی ہے۔
- علی پے معاہدے سے باہر نکلنا چاہتا ہے:
اس حوالے سے خبر رساں ادارے رائٹرز نے زوماٹو، بینک آف امریکہ اور مورگن اسٹینلے کو ان کا جواب طلب کرنے کے لیے میل بھیجی، تاہم تینوں کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق علی پے کو مسلسل نقصان ہو رہا ہے اور وہ اس معاہدے سے نکلنا چاہتا ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو بلاک سودے 111.28 روپے فی حصص کے حساب سے کیے جائیں گے، جو منگل کو زوماٹو کی 113.8 روپے کی بند قیمت سے 2.2 فیصد کم ہے۔