نئی دہلی: بھارتی ائیرٹیل نے بدھ کے روز کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں ختم ہونے والی 5G نیلامی میں حاصل کیے گئے سپیکٹرم کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ DoT کو 8,312.4 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ ایرٹیل نے کہا کہ اس نے 5G سپیکٹرم واجبات کی چار برس کی پیشگی ادائیگی کی ہے۔ Airtel Pays Rs 8,312 Crore Ahead of Schedule for 5G Spectrum Dues
گوپال وٹل ایم ڈی اور سی ای او، بھارتی ایئرٹیل نے کہا کہ "یہ 4 برس کی پیشگی ادائیگی ہمیں اپنے آپریٹنگ فری کیش فلو کو دیکھتے ہوئے، 5G رول آؤٹ کو ٹھوس طریقے سے چلانے کی اجازت دیتی ہے۔" ایرٹیل کے پاس رائٹس ایشو سے 15,740.5 کروڑ روپے کا سرمایہ ہے۔ وٹل نے کہاکہ' ہم ملک میں عالمی معیار کا 5G تجربہ لانے کے لیے پرجوش ہیں۔"