چنئی:اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) نے منگل کے روز اپنے سہ ماہی نتائج جاری کیے۔ اس کے مطابق مالی برس 2022 کی تیسری سہ ماہی میں ان کا منافع 1,336.51 کروڑ روپے تھا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ کمپنی اگلے مالی برس کے دوران 5,000 کروڑ روپے کے قرض کی قبل از ادائیگی پر غور کر رہی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ 2022 کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے دوران کمپنی کا مجموعی خالص منافع 16 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,315 کروڑ روپے رہا۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1,567 کروڑ روپے تھا۔ اڈانی پورٹس نے اطلاع دی ہے کہ آپریشنز سے ہونے والی آمدنی سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,786 کروڑ روپے رہا۔ مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 4072 کروڑ روپے رہا۔ کمپنی نے اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے لیے 3,011 کروڑ روپے کا EBITDA رپورٹ کیا ہے۔ یہ 2021 کی اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے EBITDA کے 2,612 کروڑ روپے سے 15 فیصد زیادہ ہے۔