نئی دہلی: اب گوتم اڈانی کی زیر قیادت اڈانی گروپ ملک بھر میں تمام قسم کی ٹیلی کام خدمات فراہم کر سکتی ہے۔ اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس کو تمام قسم کی ٹیلی کام خدمات کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس کے بعد اب یہ کمپنی پورے ملک میں اپنی ٹیلی کام سروس فراہم کر سکتی ہے۔ Adani Data Networks gets licence for full fledge telecom services
اڈانی گروپ نے حال ہی میں 5G سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لے کر ٹیلی کام سیکٹر میں قدم رکھا۔ اب ذرائع نے اڈانی گروپ کی کمپنی اے ڈی این ایل کو یونیفائیڈ ٹیلی کام لائسنس دینے کی اطلاع دی ہے۔ ایک سرکاری ذریعہ نے کہاکہ "اڈانی ڈیٹا نیٹ ورکس کو UL (AS) لائسنس مل گیا ہے۔" ایک اور اہلکار نے بتایا کہ لائسنس پیر کے روز جاری کیا گیا تھا۔