نئی دہلی: ٹیلی کام کے وزیر اشونی وشنو نے جمعرات کے روز ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں سے کہا کہ 'وہ 5G خدمات فراہم کرنے کوششوں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے یہ بات کمپنیوں کو سپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کے بعد کہی۔ وشنو نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ کمپنیاں 5 جی کی خدمات کے لیے تیاری کرلیں۔ 5G to Roll Out Soon, IT Minister Ashwini Vaishnaw
بھارتی انٹرپرائزز کے چیئرمین سنیل متّل نے اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق ٹیلی مواصلات کے محکمے کی ستائش کی ہے۔ بھارتی متل نے جمعرات کو کہاکہ یہ پہلا موقع ہے جب محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (DoT) نے پیشگی ادائیگی کے دن ہی سپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر حوالے کیا۔