رواں مالی سال میں فنڈ ہاؤس کو اوسطاً ماہانہ 1,800 کروڑ روپے کا ایس آئی پی حاصل ہوا، جس میں اوسط ایس آئی پی کا سائز تقریباً 2,500 روپے کاتھا۔ کمپنی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ نئے ایس آئی پی میں مضبوط اضافہ کا سہرا آئی ایف اے، قومی تقسیم کاروں اور ایس بی آئی کی شاخوں کے مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعہ کی جانے والی پیش کشوں کی دستیابی کے سرجاتا ہے۔ ایس بی آئی میوچل فنڈ نے کئی ٹائر 2 مقامات پر نئی شاخیں کھولنے کے ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ SBI Mutual Fund the largest fund house in the country
گزشتہ دوبرسوں میں وبا کے دوران ملک بھر کے سرمایہ کاروں سے فنڈ ہاؤس نے ایس آئی پی کے ذریعے سرمایہ کاری حاصل کی اور تمام شعبوں میں تقریباً یکساں نمو درج کی گئی، جس میں رواں مالی سال میں شمال (25 فیصد)، مشرق (22 فیصد) مغرب (25 فیصد) اور جنوب میں (28 فیصد) اضافہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: