حکومت نے کہا ہے کہ غیر منظم سیکٹر کے مزدوروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک 'ای شرمک پورٹل' تیار کیا گیا ہے E-Shram Portal، جس میں روزگار کے علاوہ مزدوروں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
پیر کے روز ایوان زیریں لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر محنت بھوپیندر یادو نے کہاکہ مزدوروں کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے ان کے مفاد کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے غیر منظم شعبے کے مزدوروں کو خود انحصاری اسکیم کے تحت روزگار دیا جارہا ہے اور انہیں کس شعبے میں کتنا روزگار ملا ہے اس کا پورا حساب کتاب مرکزی حکومت کے پاس دستیاب ہے۔'
مرکزی وزیر نے کہا کہ غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے فائدے کے لیے ’ای شرمک پورٹل‘ تیار کیا گیا ہے، جس میں 27 کروڑ کارکنوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ حکومت نے صرف چھ ماہ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کام میں کامن سروس سینٹرز سے کافی تعاون مل رہا ہے۔