تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں جاری اعدادو شمار میں بتایا کہ موجودہ برس میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک افراط زر کی شرح جولائی میں 0.58فیصد منفی رہی جبکہ اس سے گزشتہ برس کے اسی مہینہ میں یہ اعدادو شمار 1.17فیصد درج کیا گیا تھا۔ جون 2020میں تھوک افراط زر شرح 1.81فیصد منفی رہی تھی۔
جولائی میں تھوک افراط زر کی شرح صفر سے نیچے - تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت
بازار میں سپلائی جاری رہنے اور مانگ ٹوٹ جانے سے جولائی 2020 میں تھوک افراط زر کی شرح 0.58فیصد منفی درج کی گئی۔
جولائی میں تھوک افراط زر کی شرح صفر سے نیچے
حالانکہ جولائی 2020 میں فوڈ مارکیٹ میں تیزی رہی۔ زیر غور مہینہ میں فوڈ تھوک افراط زر کی شرح 4.32فیصد رہی جبکہ جون 2020میں یہ اعداد و شمار 3.05 فیصد تھا۔