واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ اس نے اپنی منصوبہ بند رازداری کی تازہ کاری کو ملتوی کردیا ہے، جس سے صارفین کو پالیسی پر نظرثانی کرنے اور فیس بک کے زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی شرائط کو قبول کرنے کے لئے مزید وقت ملے گا۔
کمپنی نے کہا کہ پرائیویسی اپ ڈیٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرنے والے خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کے ذرائع کے مطابق 'ہم اب اس تاریخ کو واپس لے رہے ہیں جس پر لوگوں سے شرائط پر نظرثانی کرنے اور ان کو قبول کرنے کے لئے کہا گیا تھا'۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 'آٹھ فروری 2021کو کسی کا بھی اکاؤنٹ کو معطل یا حذف نہیں کیا جائے گا۔ ہم غلط معلومات کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت کچھ کرنے جارہے ہیں'۔
بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ 'واٹس ایپ پر رازداری اور سیکیورٹی کس طرح کام کرتی ہے۔ اس ضمن میں ہم 15 مئی 2021کو کاروبار کے نئے آپشنز دستیاب کرانے سے قبل ہی آہستہ آہستہ اپنی رفتار سے پالیسی پر نظرثانی کریں گے'۔