روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی رسائی سے باہر ہورہی ہیں اس لئے حکومت عوام کو راحت دینے کے لئے فلیکسی انجن لگی گاڑیوں کی تیاری کی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ لوگ ڈیزل چ پٹرول کی جگہ آسانی سے ایتھنول کا استعمال کرسکیں۔
گڈکری نے کہا کہ وہ جلد ہی گاڑی بنانے والوں کے ایک پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام گاڑیوں پر فلیکسی انجن لگانا ضروری کردیا جائے گا۔ اس کے تحت گاڑی مالک اپنی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل کی جگہ ایتھنول کا استعمال کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پٹرول ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا