اردو

urdu

ETV Bharat / business

تھامسن نے لانچ کی آٹومیٹک واشنگ مشین - ٹاپلوڈ ماڈل

صارف الیکٹرانکس پروڈکشن بنانے والی یورپی کمپنی تھامسن نے آج ہندوستانی بازار میں مکمل آٹومیٹک واشنگ مشین لانچ کرنے کا اعلان کیا جس کی شروعاتی قیمت 11499 روپے ہے۔

Thompson launches automatic washing machine
تھامسن نے لانچ کی آٹومیٹک واشنگ مشین

By

Published : Aug 31, 2020, 10:25 PM IST

تھامسن نے آج بھارتی بازار میں مکمل آٹومیٹک واشنگ مشین لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے بھارت میں لائیسنسی سپر پلاسٹرانکس پرائیویٹ لیمیٹیڈ نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی واشنگ مشین بازار میں ان کی کمپنی نے 15 فیصد کی حصہ داری کے ہدف کے ساتھ مکمل آٹومیٹک واشنگ مشین کے تین ماڈل اتارے ہیں۔

اس میں 9 جی پرو اور کیو 10 الٹرا سیریز شامل ہے۔ یہ واشنگ مشین ایک ستمبر سے آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم فلپ کارٹ پر دستیاب ہوں گی۔

کمپنی نے کہا کہ 6.5 کلوگرام کی قیمت 11499 روپے ہے۔ اسی طرح سے 7.5 کلو گرام کی قیمت 12999 روپے ہے۔ یہ دونوں ٹاپلوڈ ماڈل ہے جبکہ 10.5 کلوگرام والی مشین پریمیم فرنٹ لوڈ واشنگ مشین ہے اور اس کی قیمت 22999 روپے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details