عالمی سطح سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر سرمایہ کاری کے کمزور رجحان کی وجہ سے جمعہ کے روز شیئر بازار اتار چڑھاؤ کے بعد سبز نشان میں ہی بند ہونے میں کامیاب رہا۔
اس مدت میں، بی ایس ای کا سنسیکس 15.12 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38040.57 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 13.90 پوائنٹس کے اضافے سے 11214.05 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں بیشتر گروپوں نے ہلکی سی برتری درج کی۔ توانائی زمرے میں سب سے زیادہ 1.21 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سی ڈی 1.73 فیصد، آئی ٹی 1.15 فیصد اور ٹیک 0.86 فیصد گراوٹ میں رہے۔