درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.41فیصد کی سبقت کے ساتھ 14,492.30پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.84فیصد اوپر 13,972.11پوائنٹ پر بند ہوا۔
بجلی، دھات، انڈسٹریلس اور آٹو گروپوں کی کمپنیو ں میں سب سے زیادہ تیزی رہی۔ سینسیکس میں این ٹی پی سی کا شیئر تقریباً آٹھ فیصد چڑھا۔ بجاج آٹو کا شیئر چار فیصد سے زیادہ اور ٹیک مہندر کا ساڑھے تین فیصد سے زیادہ چڑھا۔ او این جی سی، ماروتی سوزوکی اور ٹائٹن میں بھی دو سے تین فیصد کے درمیان برھا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا شیئر پونے دو فیصد گرا۔