اردو

urdu

ETV Bharat / business

پٹرول پر 10 اور ڈیزل پر 13 روپے کا اضافہ - فیس کی شرح

مودی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اس کا اطلاق پورے ملک میں بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔ حالانکہ اس سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حکومت نے پیٹرول پر10 اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی بڑھایا
حکومت نے پیٹرول پر10 اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی بڑھایا

By

Published : May 6, 2020, 10:50 AM IST

مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ قیمت میں اضافہ جذب کیا جائے گا، جس سے پمپ پر ایندھن کی ریٹیل قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے نے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

اس ماہ بینچ مارک برینٹ خام تیل گر کر18.10 امریکی ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جو کہ 1999 کے بعد سب سے کم ہے۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے تیل کے طلب کو کم کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details