اردو

urdu

ETV Bharat / business

بیرونی ممالک کے ملے جلے اشاروں سے شیئر بازار میں تیزی - نیشنل اسٹاک ایکسچینج

سینسیکس بدھ کے 38193.92 کے مقابلے 38516.88 پوائنٹس پر 322.9 پوائنٹ اوپر کھلا اور نیچے میں 38367.07 پوائنٹس تک گرنے کے بعد فی الحال 38667.89 پوائنٹ پر برتری کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔

بیرونی ممالک کے ملے جلے اشاروں سے شیئر بازار میں تیزی
بیرونی ممالک کے ملے جلے اشاروں سے شیئر بازار میں تیزی

By

Published : Sep 10, 2020, 1:51 PM IST

بیرون ممالک کے ملے جلے اشاروں اور ریلائنس انڈسٹریز جیسے شیئروں میں زوردار ریکارڈ تیزی سے ملک کے شیئر بازاروں نے جمعرات کے روز ایک طویل پرواز کی۔ ابتدائی دو گھنٹوں میں بامبے شیئر بازار کا سینسیکس 475 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 127 پوائنٹس کی بلندی پرکاروبار کیا۔

اس سے قبل سیشن کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ گذشتہ روز کے بڑی گراوٹ سے باہر آتی نظر آئی۔

سینسیکس بدھ کے 38193.92 کے مقابلے 38516.88 پوائنٹس پر 322.9 پوائنٹ اوپر کھلا اور نیچے میں 38367.07 پوائنٹس تک گرنے کے بعد فی الحال 38667.89 پوائنٹ پر برتری کے ساتھ کاروبار کررہا ہے۔

نفٹی 11404.85 پوائنٹس پر 126.85 پوائنٹس زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details