جمعہ کو بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 130.66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،967.87 پوائنٹس پر کھلا اور 53،008.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد اچانک مارکیٹ میں فروخت میں اضافہ کی وجہ سے یہ 52،653.77 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔
جمعرات کو سینسیکس 52،837.21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جمعہ کی دوپہر تک یہ 80.14 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52،757.07 پر تھا۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے حصص میں فروخت دیکھی گئی، جب کہ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ درمیانہ اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری زوروں پر رہی۔