اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسکیس میں 600 پوائنٹس کی گراوٹ - سنسکیس میں250 پوائنٹس کی گراوٹ

سعودی عرب تیل تنصیبات پر ڈرون حملے کا اثر آج بمبئی اسٹاک ایسکچینج میں بھی دیکھنے کو ملا اور سنسیکس 600 پوائنٹس نیچے گرگیا۔

سینسکیس 250 پوائنٹ پر گرا

By

Published : Sep 17, 2019, 2:52 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:53 PM IST

بی ایس ای کے حصص میں آج گراوٹ درج کی گئی۔ مارکیٹ کھلتے ہی لال نشان کے ساتھ کھلا۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج سنسیکس میں شام ساڑھے تین بجے میں 634 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس 250.74 پوائنٹ تقریباً 0.68 فیصدی گرواٹ کے ساتھ اور 11 بجے تک 36،872.57 پر کاروبار کررہا تھا۔ جبکہ نفٹی 73.20 پوائنٹ یا 0.67 فیصدی کی گرواٹ کے ساتھ 11 بجے تک 10،960.30 پر کاروبار کررہا تھا۔

ابتدائی کاروبار کےدوران سینسیکس میں سر فہرست نقصان اٹھانے والو میں ٹیک مہیندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ہیرو موٹو کورپ، ایکسیس بینک، بجاج آٹو، ایچ ڈی ایف سی، بھارتی ائیرٹیل، ایم اینڈ ایم، ٹی سی ایس، ٹاٹا موٹرس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ماروتی شامل ہیں جو 1.86 فیصد ی کے ساتھ نیچے کاروبار کررہا تھا۔

وہیں اس کے برعکس ویدانتا، یس بینک، ایشئین پینٹس، ٹاٹا اسٹیل، او این جی سی، ایس بی آئی اور اینڈسلنڈ بینک میں 2.22 فیصدی بہتری درج کی گئی ہے۔


وہیں ایشیاء کے دیگر ممالک جیسے شنگھائی کمپوسائیٹ انڈیکس، ہینگ سینگ اور نیکیئی کے ابتدائی سیشن میں اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ نظر آیا ۔

وہیں روپیہ ابتدائی سیشن میں گزشتہ روز کے مقابلہ 17 پیسے کمزور ہوکر 71.77 پر پہنچ گیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details