بی ایس ای سنیکس 632 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 51 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 50812.14 پوائنٹ پر کھلا ۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 50957.29 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا لیکن اس کے بعد شروع ہوئی فروخت کی وجہ سے یہ 50539.93 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ فی الحال یہ 638 پوائنٹس کم ہوکر 50807.95 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔ گزشتہ روز سینسیکس زبردست منافع کے ساتھ 51444.65 پوائنٹس پر رہا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی نفٹی 219 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15026.75 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 15101.05 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے یہ 14980 پوائنٹس پرآ گیا۔