ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کہا ہے کہ اس نے فنڈ کی معمولی لاگت پر مبنی سود کی شرح (ایم سی ایل آر) کو مختصر مدت کے قرض پر 0.05 سے لے کر 0.10 فیصد تک کٹوتی کی ہے۔ یہ کٹوتی 10 جولائی سے نافذ ہوگی۔
ایس بی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم سی ایل آر میں یہ کٹوتی تین ماہ کے لئے دیئے گئے قرض پر نافذ ہوگی۔ اس کا مقصد قرضوں کی افادیت اور طلب کو فروغ دینا ہے۔