اردو

urdu

ETV Bharat / business

ایس بی آئی کے بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کو ملے گی اب یہ سہولت - بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کو' زیرو بیلنس' کی سہولت دستیاب

بھارتی اسٹیٹ بینک کے سبھی بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کو' زیرو بیلنس' کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک نے سبھی بچت اکاؤنٹ ہولڈرز پر شرح سود مساوی طور سے تین فیصد سالانہ کر دیا ہے۔

بھارتی اسٹیٹ بینک
بھارتی اسٹیٹ بینک

By

Published : Mar 11, 2020, 8:24 PM IST

بھارتی اسٹیٹ بینک نے اپنے تمام بچت اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے ایک اوسط ماہانہ کم از کم رقم رکھنے کی ضروریات کو بدھ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے بینک کے سبھی بچت اکاؤنٹ ہولڈروں کو 'زیرو بیلنس' کھاتے کی سہولت ملنے لگے گی۔ اس کے علاوہ بینک نے تمام بچت اکاؤنٹز پر شرح سود مساوی طور سے تین فیصد سالانہ کر دیا ہے۔

ایس بی آئی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ملک میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لئے اس نے اپنے تمام 44.51 کروڑ بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے اوسط ماہانہ کم از کم رقم (اےایم بی) رکھنے کی لازمیات ختم کر دی ہے۔

ابھی میٹرو شہروں کے بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کو اوسط ماہانہ کم از کم رقم کے طور پر 3000 روپے، قصبوں میں 2000 روپے اور دیہی علاقوں میں 1000 روپے اکاؤنٹ میں رکھنے ہوتے ہیں۔

اوسط ماہانہ کم از کم رقم کو برقرار نہیں رکھنے کی پوزیشن میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو پانچ سے 15 روپے جرمانے اور ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔

اے ایم بی ختم کیے جانے سے بینک کے ان اکاؤنٹ ہولڈرز کو 'زیرو بیلنس' کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک نے سہ ماہی بنیاد پر ایس ایم ایس سروس کے لیے وصولے جانے والے فیس کو بھی ختم کر دیا ہے۔

اس بارے میں بینک کے چیئر مین رجنیش کمار نے کہا،' یہ فیصلہ اور زیادہ لوگوں کے چہرے پر مسکان لانے والا ہے۔'

بینک کا کہنا ہے کہ ' سب سے پہلے صارفین کے مفاد' کی تصور پر چلتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ، بینک نے بچت کھاتوں پر سالانہ سود کی شرح کو تمام زمروں میں کم کرکے تین فیصد کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details