سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے سلسلے میں روس کو اسمارٹ فونز اور چپس سمیت اپنی تمام مصنوعات کی برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔Samsung Suspends Exports of Smartphones to Russia
بلومبرگ نے سام سنگ کے حوالے سے کہا’’ہم جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری ترجیح اپنے تمام ملازمین اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے‘‘۔
اس دوران کمپنی نے جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 6 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔