اردو

urdu

ETV Bharat / business

دسمبر میں خوردہ افراط زر بڑھ کر 7.35 فیصد ہوئی - بھارتی ریزرو بینک

صارفین کی قیمت پر مبنی خوردہ افراط زر نومبر 2019 میں 5.54 فیصد اور 2018 میں 2.11 فیصد تھی۔

افراط زر بڑھ کر 7.35 فیصد ہوئی
افراط زر بڑھ کر 7.35 فیصد ہوئی

By

Published : Jan 13, 2020, 7:38 PM IST

خوردہ افراط زر کی شرح دسمبر 2019 میں زبردست تیزی کے ساتھ 7.35 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے اطمینان بخش سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ کھانے پینے کی سامان کی قیمتوں میں تیزی کی وجہ سےخوردہافراط زر میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے اطلاعات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی اعدادشمار کے مطابقخوردہافراط زر نومبر 2019 میں 5.54 فیصد اور دسمبر 2018 میں 2.11 فیصد کے سطح پر تھی۔

افراط زر بڑھ کر 7.35 فیصد ہوئی

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں کھانے پینے کے سامان کی افراط زر بڑھ کر 14.12 فیصد پر پہنچ گئی ہے وہیں دسمبر 2018 میں یہ صفر سے 2.65 فیصد کے نیچے تھی جبکہ نومبر 2019 میں یہ 10.01 فیصد پر تھی۔

بھارتی ریزرو بینک نے افراط زر کو چار فیصد (دو فیصد اوپر نیچے) کے دائرے میں رکھنے کا ہدف دیا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق یہ آر بی آئی کی ہدف کو تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details