پریپ ایکویٹی کی رپورٹ کے مطابق 12-2011 کے بعد سے جائیداد کا کاروبار کرنے والے ادارے اور افراد کی آدھی تعداد اس صنعت کو چھوڑ رہی ہیں۔ اس کے برعکس وہ دیگر کاروبار اور خدمات کے شعبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
بھارت میں جائیداد سے متعلق صنعت یعنی ریئل اسٹیٹ نامساعد حالات سے گزر رہی ہے۔ اس بات کو تجزیاتی فرم پرپ ایکویٹی Prop Equity نے اپنی رپورٹ میں پیش کیا ہے۔ جو پورے بھارت میں اس صنعت کے نشیب وفراز پرپینی نظر رکھتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں بڑے تجارتی گھرانے جیسے اڈانی، گودریج، ٹاٹا، مہندرا اور پیرامل وغیرہ مصروف ہیں لیکن متوسط طبقے سے وابستہ افراد اس شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔